ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دس روپے کے سکوں پر پابندی غلط: آر بی آئی

دس روپے کے سکوں پر پابندی غلط: آر بی آئی

Sun, 12 Feb 2017 11:20:07    S.O. News Service

بنگلورو،11؍فروری(ایس او نیوز) دس روپے کے سکہ پر پابندی لگادئے جانے کے متعلق خبروں کو ریزرو بینک آف انڈیا نے مسترد کردیاہے۔بعض حلقوں میں ان خبروں پر کہ دس روپیوں کے جعلی سکوں کی ضبطی کے نتیجہ میں ریزرو بینک آف انڈیا نے ان پر پابندی عائد کردی ہے، ایک بیان جاری کرتے ہوئے ریزرو بینک کے عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ ان سکوں پر پابندی کی کوئی تجویز بینک کے سامنے نہیں ہے۔ اور نہ ہی بینک کی طرف سے ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا ہے، عوام بے فکر ہوکر دس روپیوں کے سکوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ بنگلور سمیت ریاست کے بعد حصوں میں تاجروں کی طرف سے دس روپیوں کے سکے قبول کرنے سے انکار کی خبروں کے بعد بینک کے عہدیداروں نے یہ وضاحت کی ہے۔ ان عہدیداروں نے کہاکہ بعض مقامات پر جعلی سکوں کی ضبطی کے بعد اس موقع کا فائدہ اٹھاکر کچھ شرپسندوں نے یہ خبر پھیلادی ہے کہ بینک نے ان سکوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ان عہدیداروں نے عوام سے گذارش کی ہے کہ اس طرح کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔


Share: